الوقت - دنیا کے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے امریکی صدر کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے امریکا کے بوسٹن شہر کے ایک چرچ سے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے اذان دی گئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں اور صارفین نے ایک ایسا ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بوسٹن کے كوبلی اسکوائر پر سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں اور ٹرنیٹی چرچ سے ٹھیک اسی وقت اذان دی گئی۔
يوم السابع ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یہ اذان، ایران، عراق، شام، یمن، صومالیہ، لیبیا، اور سوڈان سمیت مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کی مخالفت میں دی گئی ہے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بوسٹن کے كوبلي اسکوائر پر اتوار کو عوام نے ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایک حکم پر دستخط کئے جس میں ایران سمیت 7 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گی ہے۔ ان کے اس حکم کی یورپی ممالک اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے ممالک تنقید کر رہے ہیں۔