الوقت - امریکا کی ایک ویب سایٹ گلوبل ریسرچ نے لکھا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ یک عالمی جنگ کے لئے تیار رہے۔
گلوبل ریسرچ ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت جنگ پینٹاگن کے اعلی حکام سے اپنی حالیہ ملاقات میں ملک کی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک عالمی جنگ کے لئے آمادہ رہیں۔
ٹرمپ نے گزشتہ جمعے کو اچانک پینٹاگن کا دورہ کیا اور فوج کو اپنے ڈھانچے میں توسیع، فوجیوں کی تعداد میں اضافے اور فوجی ساز و سامان کو پیشرفت کرنے کی ہدایت دی اور ان سے کہا کہ روس اور چین کے ایٹمی ذخائر کے خلاف کاروائی کے لئے تیار رہیں۔
ٹرمپ نے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں جس کی بنیاد پر امریکا کی مسلح افواج کو ہر سطح پر اپنی توانائیوں میں توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
اس حکم نامے کے بعد امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیر ملکی پناہ گزینوں اور سات مسلم ممالک کے شہریوں پر داخلے کی پابندی کے حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کے وزیر دفاع جیمز میٹس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی بیخ کنی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں 30 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جیمز میٹس کو روس اور چین سے مقابلے کے طریقہ کار کی رپورٹ صدر کے حوالے کرنی ہوگی۔