الوقت - عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے کئی ممالک کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر عائد پابندی پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
مقتدی صدر نے عراق سمیت ان تمام ممالک سے امریکیوں کو فورا نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کے شہریوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکا میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے عراق کی رضاکار فورس نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ امریکیوں کو عراق میں داحل نہ ہونے دیا جائے اور جو امریکی عراق میں ہیں انہیں نکال باہر کیا جائے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سنیچر کو عراق کے ممبران پارلیمنٹ نے تاکید کی ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ عراق کی حکومت، ٹرمپ کے حکم پر رد عمل ظاہر کرے اور امریکیوں کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے۔
واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام، ایران، عراق، یمن، سوڈان، صومالیہ، لیبیا اور یمن کے شہریوں پر اگلے 90 دنوں تک امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔