الوقت - ترکی نے شمالی شام میں فضائی حملے کرکے کم از کم 10 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شام کی حکومت کے مخالف گروہوں سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات ترک ایئر فورس نے شمالی شام کے الباب شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں کم سے کم دس عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
شمالی شام کے علاقوں میں ترکی کے فضائی حملوں میں سیکڑوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
شامی حکام اب تک کئی بار ترکی سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ شمالی شام سے اپنے فوجیوں کا انخلاء کرے اور رہائشی علاقوں پر حملے بند کرے۔
ترکی نے داعش کے خلاف نام نہاد جنگ شروع کرنے کے بہانے شام میں اپنی فوجوں کو داخل کر دیا ہے۔ شامی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ ترکی کا یہ قدم کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔