الوقت - افغانستان نے کہا کہ وہ ملک کی سرزمین اور افغان شناخت کو کسی دوسرے ممالک کے مفاد کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شخص، گروہ یا ملک کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ افغانستان کی سرزمین یا افغانستان کی شناخت کو دوسرے ممالک کے مفادات کے خلاف استعمال کرے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان خیرت اللہ آزاد نے تاکید کی ہے کہ کسی کو بھی کسی بھی ملک کے مفاد کے خلاف ملک کی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بیان ہندوستانی حکام کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا تھا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر حملے کے لئے افغان پاسپورٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انڈیا ٹو ڈے نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستانی دہشت گرد ملک میں دراندازی کرنے کے لئے افغان پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ در یں اثنا ایک میڈیا ذریعے نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری افغان پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔