نتن یاہو کے دورہ ماسکو کے اہدافروس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن ياہو 9 مارچ کے اپنے ماسکو کے دورے کے دوران شام کی جنگ سے متعلق مسائل پر روسی صدر ولاديمير پوتين سے مذاکرات کریں گے۔
سعودی حکام کے علاقائی دورے کے رازسعودی عرب کے حکام، ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے نیٹو کی طرح عربوں کے نام نہاد اتحاد کی تشکیل کی کوشش کر رہے ہیں۔
پورا کشمیر ہمارا ہے : ہندوستانی وزیر خارجہہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بدھ کو کہا کہ گلگت، بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے پاکستان کے اقدامات کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
الوقت - امریکا کے نئے صدر اور نائب صدر نے اپنی بیویوں کے ساتھ واشنگٹن کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو حلف برداری کے بعد، اہلیہ اور نائب صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ واشنگٹن کے ایک چرچ میں منعقد دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
سنيچر کو منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب، جارج واشنگٹن کے زمانے سے شروع ہوئی ہے جو اب تک جاری ہے۔ یہ تقریب نئے صدر کے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن منعقد ہوتی ہے جس میں کیتھولک اور پروٹسٹنٹ عیسائیوں، مسلمانوں اور بودھ مذہب سمیت مختلف مذاہب کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔
تقریب میں موجود لوگوں میں، مارٹن لوتھر کنگ کے پوتے ڈاکٹر الویڈا کنگ بھی موجود تھے۔ امریکی صدر کی حلف برداری کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد، ملک کے عوام کے تمام نمائندوں کے ساتھ صدر کا عہد ہے۔