:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ٹرمپ بنے امریکا کے 45ویں صدر، داعش کا نام ونشاں مٹا دیں گے + تصاویر

Sunday 22 January 2017
ٹرمپ بنے امریکا کے 45ویں صدر، داعش کا نام ونشاں مٹا دیں گے + تصاویر

الوقت - امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کیپٹل ہل میں ہوئی شاندار تقریب میں امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹرمپ کو حلف دلایا۔ امریکی روایت کے مطابق ٹرمپ نے تاریخی لنکن بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا ۔ انہوں نے اپنی ماں کی بائبل کا بھی استعمال کیا جبکہ نائب صدر مائیکل پنس نے 'دی ریگن فیملی بائبل' کا استعمال کیا۔

 

صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے خطاب کہا کہ ان کا ملک امریکا فرسٹ کی پالیسی پر چلے گا اور یہی ان کی حکومت کا اصول ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ 2017 امریکا کی قیادت کی تبدیلی کا گواہ بن رہا ہے۔ ہم واشنگٹن ڈی سی کی جگہ آپ کو طاقت سونپ رہے ہیں۔ انتخابی وعدوں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا میں روزگار- سرمایہ واپس لائیں گے اور ملک کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔ ٹرمپ نے آنے والے چیلنجز کے مقابلے کے لئے ملک سے تیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ملک کو سنبھالیں گے۔ اقتصادی ایجنڈے کو ترجیح قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ کاروبار، ٹیکس، لیبر، بیرون ملک یا تارکین وطن کا مسئلہ ہو، اب امریکی عوام کا مفاد سر فہرست رہے گا۔ ان کی حکومت بائے امریکا اور ہائر امریکا کی پالیسی پر آگے بڑھے گی۔

 

انہوں نے سابق حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہم دوسرے ممالک کی فوجوں کی مدد کرتے رہے اور ہماری فوج کمزور رہی۔ لیڈر امیر ہوئے، عوام غریب ہوئے، ہم نے دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کی اور ملک میں کمپنیاں اور کارخانے بند ہوئے لیکن اب امریکی ہاتھوں اور امریکی ٹیکنالوجی سے ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ماں بچے غربت میں جدوجہد نہیں کریں گے۔ فنڈز کی کمی سے تعلیم کے معیار پر اثر نہیں پڑے گا۔ منشیات اور جرائم پیشہ افراد کا ظلم بند ہو جائے گا۔ متوسط طبقے کو اقتصادی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 

انہوں نے اسلامی انتہا پسندی کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہ کا نام و نشان زمین سے مٹا دیں گے۔ انہوں نے دوسرے ممالک سے تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم برابری کے ہدف سے آگے بڑھیں گے اور تعاون کریں گے۔ امریکا کے 45 ویں صدر نے ملک میں نسلی امتتیاز اور اقلیتوں میں خوف وہراس پر ہو رہی تنقید پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس خلا کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس خلا کو بھر دیں گے، سفید، سیاہ فام یا کسی دوسرے رنگ و نسل کا شخص ہو، کسی بھی نظریے کا شخص ہو، اسے مساوات، آزادی، آئینی تحفظ  فراہم کیا جائے گا۔

ٹیگ :

امریکا ٹرمپ صدر داعش انتخابی ایجنڈا

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے