الوقت - مزاحمتی مذہبی رہنما کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے تین نوجوانوں کی سزائے موت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
شیخ ماہر حمود نے پیر کو منامہ پوسٹ سے انٹرويو میں کہا کہ تین نوجوانوں کی سزائے موت خطرناک اشتعال انگیز اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت یہ جان لے کہ اس طرح کی خطرناک پالیسی کا نتیجہ اس ملک کی صورت حال کے مزید پیچیدہ اور خراب ہونے کی شکل میں برآمد ہوگا۔
شیخ حمود نے بحرینی عوام کے مطالبات کو انصاف اور عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحریین عوام نے اپنے مطالبے کے لئے ہمیشہ پرامن مظاہرے کا راستہ اختیار کیا ہے اس لئے آل خلیفہ حکومت کو اس قوم کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں سے آل خلیفہ حکومت کی تین نوجوانوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی مذمت کرنے اور آل خلیفہ کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔
غور طلب ہے کہ بحرینی حکومت نے 3 کارکنوں کو 2014 کے بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں اتوار کو گولی مار کر موت کی سزا دی۔