الوقت - شام کے وزیر اعظم، ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی غرض سے تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر اعظم رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری سے علی شمخانی سے ملاقات کے لئے منگل کے روز تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔
شام کے وزیر اعظم عماد خمیس ایسی حالت میں ایران کا دورہ کرنے والے ہیں کہ گزشتہ ہفتے ایران کی اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نے شام کا دورہ کیا اور وہاں کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
علی شمخانی نے شام کے اپنے مختصر دورے کے دوران شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات شامی شہریوں کے درمیان اور ان کی سربراہی میں ہی انجام پانے چاہئے اور اقوام متحدہ اور مؤثر ممالک صرف اس راستے میں سہولیات فراہم کرنے والوں کا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ سیاسی مذاکرات متحد شام کے دارالحکومت دمشق منتقل ہو جائیں۔
شام کے وزیر اعظم کے دورہ تہران کے دوارن سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ ایران اور شام میں بحران کے آغاز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جو بدستور جاری ہے۔