الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار ٹائمز سے اپنی پہلی گفتگو میں انگلا مرکلا کی پالیسیوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار سبھی یورپی یونین سے نکل جائیں گے۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار ٹائمز سے اپنی پہلی گفتگو میں انگلا مرکلا کی پالیسیوں کی شدید تنقید
کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار سبھی یورپی یونین سے نکل جائیں گے۔
انہوں نے پورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے قدم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سبھی چاہتے ہیں کہ ان کی شناخت باقی رہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کے لئے برطانیہ کی ووٹنگ بہت عظیم قدم تھا، میرے خیال میں برطانوی عوام بہت ہوشیار ہیں جنہوں نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹنگ کی۔
پانچ دن کے بعد وائٹ ہاوس کا اقتدار باضابطہ اختیار کرنے والے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ملک اپنی شناخت باقی رکھنا چاہتے ہیں اور یہی حال برطانیہ کا بھی ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں منعقد ہوا، نیٹو اور جرمن چانسلر انگلا مرکل کی پناہ گزین کی پالیسی کی شدید تنقید کی
امریکا کے نو منتخب صدر نے برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارتی سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ آخرکار بریگڑیٹ ہوا اور یہ ایک بڑا واقعہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بڑا قدم ہے، میں لندن کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کروں گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ اگر برطانیہ نے بریگزیٹ کے حق میں ووٹنگ کی تو تجارتی سمجھوتے کی فہرست میں سب سے نیچے اس کا نام ہوگا۔