الوقت - بیت المقدس میں ایک فلسطینی جوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک فلسطینی نوجوان نے بدھ کو صیہونی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا۔ اس شہادت پسندانہ کارروائی میں کم از کم 15 صیہونی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
اس ہفتے کے دوران فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے یہ دوسری شہادت پسندانہ کارروائی ہے۔
اتوار کو بھی ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں چار صیہونی فوجی مارے گئے تھے اور 18 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
فلسطینی شہری مسجد الاقصی پر صیہونی کالونیوں کے باشندوں کے مسلسل حملوں سے مقابلے کے لئے مختلف روشوں سے صیہونیوں کے تباہ کن اقدامات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔