الوقت - توند کے نتیجے میں فشار خون، امراض قلب اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہم آپ کو توند سے نجات دلانے سے چند اہم نسخے بتانے جا رہے ہیں۔
شکر سے پرہیز :
شکر کا استعمال پیٹ اور کمر کے گرد چربی کے ذخیرے کی بنیادی وجہ بنتا ہے، چینی میں شامل گلوکوز اور دیگر اجزاء دوران خون میں تیزی سے جذب ہوکر توانائی میں بدل جاتے ہیں۔ اسی طرح بہت زیادہ چینی بلڈ شوگر میں اضافہ کا بھی سبب بنتا ہے۔ اگر تو آپ توند سے نجات چاہتے ہیں تو کچھ دن کے لیے چینی سے منہ موڑ لیں۔
پروٹین کا استعمال :
جب آپ پروٹین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور بھوک کا باعث بننے والے ہارمون کا اخراج کم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں کم غذا جسم کا حصہ بنتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذا میٹابولزم کا عمل تیز کرتی ہے جن کا استعمال بہت جلد توند کو ختم کردے گا۔
فائبر کو بھی خوراک کا حصہ بنائیں :
غذا میں زیادہ فائبر خاص طور پر جو، دالوں، سبزیوں اور پھلوں میں موجود فائبر توند میں اکھٹا ہونے والی چربی کو گھلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چائے بھی فائدہ مند :
روزانہ کئی کپ چائے کا استعمال توند کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سیڑھیاں چڑھنا عادت بنائیں :
اگرآپ ورزش نہیں کرتے تو کوئی بات نہیں مگر سیڑھیاں چڑھنا، تیز چہل قدمی اور فون پر بات کرتے ہوئے بھی تیز چلنے جیسی عادتیں اپنا کر آپ توند کو تیزی سے کم کرسکتے ہیں۔
ورزش :
ورزش کو معمول بنانا جسمانی وزن میں کمی کے لیے کارآمد نسخہ ہے۔
اچھی نیند :
نیند کی کمی موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ نیند جسم کے مختلف افعال کے لیے ضروری ہے خاص طور پر یہ مختلف ہارمونز کا نظام متوازن رکھتی ہے جو بے وقت بھوک لگنے کا باعث بنتے ہیں۔