الوقت - نائجیریا میں بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل، دہشت گرد گروہ بوکو حرام کی ہتھیاروں سے مدد کرتا ہے۔
نائجیریا کے ذرائع نے منگل کو بتایا ہے کہ اس ملک کی فوج نے ملک کے شمال مشرق میں واقع سانبيسا کے جنگلوں میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے اڈے سے مارٹر گولوں، ایم 302 راکٹ جیسے دس ہزار ہتھیار برآمد کئے ہیں جو میڈ ان اسرائیل تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق نائجیريائی پولیس کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ یہ سارے ہتھیار براہ راست اسرائیل کی جانب سے بوکو حرام گروہ کو ارسال کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بوکو حرام نے 2009 میں شمالی نائجیریا میں مبینہ خلافت اسلامی کے لئے مسلح حملے شروع کئے اور پھر اپنے حملوں کا دائرہ، نائجر، چاڈ اور شمالی کیمرون تک بڑھا لیا۔
بوکو حرام نے گزشتہ سات برسوں کے دوران نائجیریا، کیمرون، نائجر اور چاڈ میں15 ہزار سے زیادہ افراد کو مار ڈالا اور بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بے گھر کر دیا۔