الوقت - اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے دنیا میں اپنی انسانیت سوز اقدامات کے لئے ایک بیان جاری کرکے دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوانوں کو جاسوسی کرنے کی دعوت دی ہے ۔
صیہونی ویب سائٹ مكور کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے اپنی سرکاری ویب سایٹ پر اعلان کیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک بالخصوص عرب ممالک اور ایران سے جاسوسوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
موساد جاسوسوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لئے اطلاعات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے بالخصوص ان سرگرمیوں سے جن سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ نوجوان میں کافی توانائی اور صلاحیت پائی جاتی ہے اور وہ بیرون ملک کارروائی کرنے اور مشکل ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل ہے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ تامیر باردو کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس ادارے کی سرگرمیاں جدید تکنالوجی پر منحصر ہیں اور اس کامیابی میں موساد کے جاسوسوں کا اصل کردار ہے۔ موساد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ہے جس کی اہم ذمہ داری سیکورٹی اطلاعات کو جمع کرنا اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ صیہونی حکومت کے خلاف نام نہاد دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناکام بنانا ہے۔
موساد خفیہ طور پر اطلاعات کے مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ 1951 میں اس وقت کے وزیر اعظم ڈیوڈ بن گورين نے موساد کو تشکیل دیا تھا۔