:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

مشہور عیسائی عالم دین کا انتقال، عالم اسلام غمزدہ

Tuesday 3 January 2017
مشہور عیسائی عالم دین کا انتقال، عالم اسلام غمزدہ

الوقت - فلسطینی مزاحمت کے حامی ایک مشہورعیسائی عالم دین کا اتوار کو انتقال ہو گیا ۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کے حامی مشہورعیسائی عالم دین کے انتقال پر ملال پر فلسطینی انتظامیہ اور فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ محمود عباس اور تحریک حماس اور فتح نے تعزیت پیش کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے دفاع میں ان کے جرآت مندانہ موقف کو سراہا۔

 شام میں 94 سالہ عیسائی عالم دین ہیلاریو کاپوچی کی پیدائیش حلب میں ہوئی تھی اور انہیں 1965 میں بیت المقدس میں روم کیتھولیک عیسائی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ وہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مخالفت کرنے کی وجہ سے مشہور رہے ہیں۔ وہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کے مقابلے میں فلسطین کی مزاحمت کے ہمیشہ سے حامی رہے ہیں۔

صیہونی حکومت نے 1974 میں ان کو مزاحمت کے لئے ہتھیاروں کی منتقلی کے الزام میں گرفتار کر لیا اور 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کاپوچی چار سال بعد ویٹیکن کی ثالثی سے آزاد ہوئے اور نومبر 1978 میں ان کے فلسطین سے جلا وطن کر دیا گیا اور انتقال تک وہ روم میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرتے رہے۔

 سوڈان، لیبیا، عراق، شام اور کویت نے ڈاک ٹکٹ جاری کرکے ان کی خدمات کی تعریف کی۔  2009 میں عیسائی عالم دین کاپوچی اس کارواں میں شامل تھے جو غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لئے روانہ ہوا تھا۔ اس کارواں پر اسرائیلی کمانڈوز نے حملہ کر دیا تھا اور اس کے سامان کو ضبط کر لیا تھا اور اس کشتی میں سوار افراد کو لبنان بھیج دیا تھا۔

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کاپوچی کے انتقال پر اپنا تعزیتی پیغام جاری کیا۔  فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے ترجمان یوسف محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ مشہور عیسائی عالم دین کاپوچی کے انتقال نے تمام فلسطینیوں کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ ان کی تاریخ فلسطینی قوم اور اس کی امنگوں کے دفاع سے سرشار تھی۔

ٹیگ :

فلسطین مزاحمت مشہور عالم دین اتوار

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے