الوقت - ایک اندازے کے مطابق 2020 میں فلسطینیون کی تعداد صیہونیوں سے زیادہ ہوجائے گی۔
صیہونی حکومت کے اعداد و شمار کے مرکز کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام تک فلسطین کی پوری سرزمین پر فلسطینیوں کی تعداد صیہونیوں سے زیادہ ہو جائے گی۔ فلسطین کے اعداد وشمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تاریخی سرزمین پر فلسطینیوں کی تعداد 2016 کے آخر میں تقریبا 64 لاکھ دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی اعداد و شمار کے مراکز کے مطابق، فلسطینی سرزمین پر موجود اسرائیلیوں کی تعداد 2016 کے آخر تک 64 لاکھ پانچ ہزار تھی ۔ اسرائیلیی مراکز کے اعداد و شمار کے مطابق، اس عمل سے 2017 تک اسرائیلی اور فلسطینیوں کی تعداد برابر ہو جائے گی۔ اسی طرح 2020 کے آخر تک اسرائیلیوں کی تعداد 6.96 ملین تک پہنچ جائے گی جن کی تعداد مقبوضہ فلسطین میں رہنے والوں کی مجموعی تعداد کا 49.3 فیصد ہوجائے گی۔ اس کے مقابلے میں فلسطینیوں کی تعداد 2020 تک 7.12 ملین ہو جائے گئی۔
صیہونی اس بات سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری مہاجرت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ صیہونیوں کو آباد کرکے علاقے کی آبادی کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔