الوقت - برطانیہ کے سیکورٹی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش ممکنہ طور پر برطانیہ میں کیمیائی حملے کر سکتا ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق بین والس نے کہا ہے کہ یقینی طور پر داعش گروہ کا مقصد، بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے حملے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد، لوگوں کو ہر ممکن حد تک نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ ان میں خوف و دہشت پھیل جائے۔
برطانیہ کے سیکورٹی امور کے وزیر نے کہا کہ کیمیائی حملے کی سازش کا پتا لگایا جا چکا ہے لیکن دہشت گردوں کو عام لوگوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے میں کسی طرح کی شرم یا اخلاقی رکاوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے اگر ممکن ہوا تو وہ برطانیہ میں اس طرح کے حملے ضرور کریں گے۔