الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے دریائے فرات سے حلب شہر کے لئے جانے والی پائپ لائن کاٹ دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، شام کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے صبح چھ بجے حلب شہر جانے والی پائپ لائن کو کاٹ دیا۔
اس ذرائع نے بتایا کہ داعش نے دریائے فرات سے واٹر پمپ کے ذریعے حلب کو سپلائی کئے جانے والے پانی کی لائن کاٹ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب شہر کی بلدیہ اور آب رسانی کی کمپنی شام کے ریڈ کریسنٹ ادارے کے ساتھ مل کر مسئلہ کو حل کرنے اور پھر سے واٹر سپلائی شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حلب شہر کے بہت سے علاقے، دہشت گردوں کے نکلنے کے بعد، سپلائی لائن کے خراب ہونے اور واٹر پمپ کی خرابی کی وجہ سے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
دہشت گردوں نے اسی طرح مغربی دمشق کے وادی بردہ علاقے میں گزشتہ آٹھ دنوں سے پانی کی سپلائی کاٹ رکھی ہے اور اس علاقے کے باشندوں کو حکومت ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی کر رہی ہے۔