الوقت - یمن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے حلب کی آزادی کے بعد داعش کے 150 دہشت گرد، اس شہر سے فرار کر ترکی کے ایک ہوائی جہاز کے ذریعے جنوبی یمن کے عدن شہر پہنچ گئے ہیں۔
المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق داعش کے 150 دہشت گرد، عدن کے ہوائی اڈے پر اترے ہیں جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے قبضے میں ہے۔
یمن کے ذرائع کے مطابق اسی طرح ترکی کا ہوائی جہاز یمن میں سعودی عرب کے 158 ایجنٹوں کو ترکی کے ہسپتالوں میں علاج کے لئے لے جائے گا جس تعز میں زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب نے مغرب کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کئے ہیں جو اب تک جاری ہے۔
ان حملوں میں دس ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں ۔