الوقت - برطانیہ کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں مدافعان آسمان ولایت - 7 فوجی مشقوں کے بارے میں لکھا کہ ایران نے برطانیہ کے دوگنا رقبے میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی بی ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران میں میں مدافعان آسمان ولایت - 7 فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران جہاں پر یہ مشقیں منعقد کر رہا ہے اس کا رقبہ برطانیہ سے دو گنا زیادہ ہے۔
آئی بی ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدافعان آسمان ولایت - 7 فوجی مشقیں پیر کے روز ایران کے جنوبی علاقوں میں شروع ہوئیں جس میں ایران نے مقامی سطح پر بنے فوجی ساز و سامان کا کامیاب تجربہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں، برطانیہ کی فضائی حدوں کے دو گنا رقبے میں ہو رہی ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں 17 ہزار سے زائد فوجی شریک ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے چھوٹے اور درمیانی سائز کے میزائل سسٹمز کا تجربہ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فوجی مشقیں 4 لاکھ 86 ہزار کیلومیٹر کے رقبے میں منعقد ہو رہی ہیں جن میں ایران کی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران کی بحریہ اور فضائیہ کے جوان اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔