الوقت - جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بے شک یورپ بحرانی صورت حال سے گزر رہا ہے اور ملک کی کچھ سیاستوں پر نظر ثانی کی جانی چاہئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اسٹین مائیر نے یورپ کی خراب صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے جرمنی کے اخبار زار بورگر تسایٹونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یورپ بحرانی صورتحال سے گزر رہا ہے اور اسے بہت جلد اس صورتحال سے خود بو بچانا ہوگا۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کو اس سوال کا جواب دینا چاہئے کہ اس نے کہاں پر غلطی کی ہے۔ انہوں نے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے مسئلے کی جانب بھی اشارہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں پچاس فیصد اور اس سے زیادہ نوجوان بے روزگار ہے۔ تعجب کی بات نہیں ہے کہ یورپ بحران کا شکار ہے۔
جرمنی کے اس عہدیدار نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ یورپی مسائل کے حل کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ممالک ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے قومی رجحانات کو مد نظر رکھیں۔