:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

بحرین میں اسرائیلی وفد کا استقبال، حماس کی مذمت

Tuesday 27 December 2016
بحرین میں اسرائیلی وفد کا استقبال، حماس کی مذمت

الوقت - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بحرین کی جانب سے ایک اسرائیلی وفد کے استقبال کو عالم اسلام اور ملک سے خیانت قرار دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بحرین کی جانب سے ایک انتہا پسند اسرائیلی وفد کے استقبال کی مذمت میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ  مسئلہ فلسطین سے بین الاقوامی حلقوں کی یکجہتی اور ان کی جانب سے فلسطینیوں کے بر حق حقوق کی حمایت اور اسی طرح صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی تحریکوں میں اضافہ کے مد نظر بحرین کے کچھ تاجروں کی جانب سے ایک انتہا پسند اسرائیلی وفد کے استقبال پر تحریک حماس کو حیرت ہے اور ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ ہم اس اقدام کو بحرین، عالم اسلام سے خیانت اور فلسطینی قوم کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ہر روز دنیا کی نظروں کے سامنے فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔

اس بیان میں اسی طرح بحرین اور تمام اسلامی اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے عمل کو روک دیں۔ واضح رہے کہ بحرین، علاقے میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں سب سے آگے ہے۔ ویکیلیکس کی جانب سے جاری ہونے والے ثبوتوں سے پتا چلا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے بارہا صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو سے ملاقات پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔  علماء بحرین نے گزشتہ روز اپنے بیان میں آل خلیفہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے عمل کو اشتعال انگیز اور خطرناک قرار دیا تھا۔

بحرین کی علماء کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کا یہ قدم، عالم اسلام اور عرب دنیا کے لئے بہت بڑی خیانت تصور کیا جاتا ہے۔

ٹیگ :

فلسطین تحریک بحرین اسرائیل وفد استقبال

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے