الوقت - امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں امریکا کی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے شام میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کے بارے میں وزیر خارجہ جان کیری کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے شام میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور جلد ہی وہ اس سلسلے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
اس درمیان وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکا کی جانب طرف سے بنائے گئے اتحاد کے قیام کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا داعش کے خلاف بنے نام نہاد اتحاد کی ایسی صورت میں تعریف کر رہا ہے جب شام پر امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں درجنوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی روسی وزارت دفاع نے دہشت گردوں کے بجائے عام شہریوں پر حملے کرنے کی بنا پر پر اس اتحاد کی تنقید کی تھی۔