الوقت - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی کالونیوں کی تعمیرات روکنے کے مقصد سے پیش کی گئی قرارداد منظور ہو گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیرات کو ختم کرنے کے لئے یہ قرارداد مصر نے سلامتی کونسل میں پیش کی تھی جس پر جمعے کو ووٹنگ ہوئی۔
اس قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ صرف امریکا نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
اس قرارداد کی بنیاد پر اسرائیل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں تعمیرات سے متعلق اپنی تمام سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیرات کی مذمت میں مصر نے جو قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا اس پر جمعرات کو پولنگ ہونی تھی لیکن مصر نے اعلان کیا کہ یہ ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔
نیوزی لینڈ، وینزویلا، ملائیشیا اور سنگاپور نے جمعے کو مصر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل مخالف قرارداد پر ووٹنگ کے لئے وقت معین کرے۔ مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی کالونیوں کی تعمیرات روکنے سے متعلق قرارداد پر جمعے کو ووٹنگ ہوئی۔