الوقت - ہزاروں بحرینی شہریوں نے ملک کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے جمعرات کو دارالحکومت منامہ میں مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس ملک کی جیلوں میں قید بے گناہ سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک وہ اپنے حقوق حاصل نہیں کر لیں گے تب تک اس ملک کی ظالم حکومت کے خلاف مظاہرے جاری رہیں گے۔
مسلسل تیسرے دن بھی آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر حملہ کرکے ان پر تشدد کیا اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے، اس حملے میں شیخ عیسی قاسم کا ایک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرینی فوج اور سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے دارالحکومت منامہ کے الدراز علاقے کو اپنے میں لے لیا تاکہ اس طرح سے وہ الفداء اسکوائر پر واقع آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے مہینوں سے جاری دھرنے کو ختم کرا سکیں۔