الوقت - سی آئی اے کے سابق مبصرین جان نكولسن نے کہا ہے کہ امریکا نے عراق اور صدام کے سلسلے میں غلطی کی۔
جان نكولسن نے جو عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام سے تفتیش کر چکے ہیں، یہ بات زور دے کر کہی کہ صدام اور عراق کے سلسلے میں امریکا سے غلطی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کا یہ موقف غلط تھا کہ صدام کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں دلچسپی تھی ۔
عراق پر امریکا کے حملے کو ایسی حالت میں غلط کہا جا رہا ہے جب اس حملے میں 5 لاکھ سے زیادہ عراقی شہری جاں بحق ہوئے۔
اتوار کو برطانوی صحافی رابرٹ فیسک نے انڈپینڈنٹ اخبار کی ویب سائٹ پر چھپے اپنے مضمون میں، مغرب کے جرائم کی ایک فہرست پیش کی ہے۔ یہ فہرست انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور کے غیر واضح رویے کی تنقید میں پیش کی ہے۔