الوقت - مصر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ کے چرچ میں ہونے والے دھماکے میں قطر ملوث ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ سینٹ مارک گرجا گھر میں ہونے والے بم دھماکے میں اخوان المسلمین کا ہی ہاتھ ہے جس کے کچھ عناصر قطر میں زندگی بسر کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گرجا گھر میں دھماکے کرکے دشمنوں کا مقصد، مصر کے اندر بدامنی پیدا کرنا تھا۔ بیان کے مطابق اس بم دھماکے کا ماسٹر مائینڈ ایک مصری ڈاکٹر تھا جس کا نام "مہاب مصطفی السید قاسم" تھا۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں ہونے والے دھماکے کے بعد مصر کے صدر السيسی نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔