الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دشمن ملک کے نوجوانوں کے ذہن و دماغ کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس کا ایک مقصد، ایران پر اپنا اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تسلط قائم کرنا ہے۔
آپ نے منگل کو تہران میں طلباء کے ایک پروگرام کے موقع پر فرمایا کہ نوجوانوں کو جو آج ایرانی قوم کے فرزند اور ملک کے مستقبل کے رہنما اور حکام ہیں، اپنی سرگرم موجودگی کے ذریعے دشمنوں کی اس سازش کو ناکام بنانا چاہئے۔
انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سماجی اور انفرادی ترقی کا راز، خدا سے رابطہ برقرار رکھنے میں پوشید ہے اور آج غرق ہوتی اور زوال ہوتی مغربی تہذیب کی سب سے بڑی کمی، خدا سے رابطہ منقطع کرنا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ وہ ملک پر جان قربان کرنے والے شہیدوں کو اپنا آئیڈیل بنائیں جنہوں نے ملک کی آزادی اور قومی مفادات کی حفاظت اور دشمنوں کو نکالنے کے لئے اپنا سب سے قیمتی سرمایہ یعنی اپنی جان قربان کر دی۔
آپ نے خدا سے رابطہ برقرار رکھنے کا طریقہ، نماز اور قرآن کی تلاوت قرار دیا اور فرمایا کہ اس بات پر توجہ دینے سے کہ نماز پڑھتے وقت انسان، خدا سے بات کرتا ہے انسان میں خدا پر اعتماد، ہمت اور اعتماد پیدا ہوتا ہے اس لئے نماز اس کے صحیح وقت پر اور پوری توجہ سے پڑھنا چاہئے اور قرآن سے اس معنوں کو سمجھ کر قربت اختیار کرنی چاہئے اور مستحکم تعلقات قائم کرنا چاہئے۔