الوقت - دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد حلب کے گورنر نے دہشت گردی سے مقابلےمیں ایران اور روس کی جانب سے شام کی مدد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور روسی دوستوں کی ہماری مدد صرف فوجی پہلوؤں تک محدود نہيں ہے بلکہ انہوں نے دہشت گردوں کے مقابلے میں مزاحمت کر رہے حلب کے عوام کی انسان دوستانہ اور طبی مدد بھی کی ۔
حلب کے گورنر بریگیڈیر جنرل حسین دیاب نے شہر حلب میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی مسلسل کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران شام کی فوج نے تیزی سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر دن ایک محلے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے اور اسی طرح ہم پورے حلب کی دہشت گردوں سے مکمل آزادی کی اعلان جلد ہی کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام کی سرزمین کبھی بھی دہشت گردوں کا ٹھکانہ نہیں بنے گی، کہا کہ مشرقی حلب کی آزادی کی مہم شروع ہونے کے پہلے ہی گھنٹے سے حلب کی انتظامیہ پوری طرح آمادہ ہوگی تھی اور عبوری اقامتگاہ ، ایمرجنسی، طبی سہولیات، غذائی امداد اور ضرورت کی چیزیں مہیا کرائیں۔
دیاب نے کہا کہ اب تک حلب کی انتظامیہ نے مشرقی حلب کے 70 ہزار سے زائد شہریوں کا استقبال کیا ہے اور شام کی حکومت ، جنگ زدہ علاقوں کے شہرویوں اور عام شہروں کے شہریوں کو امداد پہنچانے اور ان کی احوال پرسی میں فرق نہیں سمجھتی۔
ان کا کہنا تھا کہ حلب کی مقامی انتظامیہ نے مشرقی حلب سے نکلنے والے 20 ہزار سے زائد شہرویوں کو طبی امداد پہنچائی ہے۔