الوقت - عراقی ذرائع نے موصل میں داعش کے دہشت گردوں کی سب سے بڑی جیل کا پتا لگانے کی اطلاع دی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کی انسداد دہشت گردی فورس نے دو شنبہ کو موصل شہر کی آزادی کی مہم جار رکھتے ہوئے اس شہر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی سب سے بڑی جیل کا بتا لگایا ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر جیل میں قید تنہائی کے لئے نہایت چھوٹے اور تنگ کمرے بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لئے ایک مخصوص جگہ بنائی گئی ہے۔
مذکورہ جیل میں تشدد اور سزا دینے کے لئے بڑے ہال بنائے گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام افراد کی موجودگی میں مجرموں کو سزا سنائی جاتی ہے۔
عراق کی فیڈرل پولیس کے ایک افسر کریم ذیاب کا کہنا ہے کہ جیل کے قریب رہنے والے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس جیل میں داعشی، دسیوں عراقی شہریوں کو اس گروہ کی معمولی ی مخالفت کرنے یا داعش کے ساتھ مکمل طور پر تعاون نہ کرنے جیسے معاملات سزائے دیا کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراقی فوج کے پہنچنے سے پہلے ہی داعش نے تمام قیدیوں کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ منگل کو سیکورٹی اہلکاروں نے القادسیہ کے مقام پر بھی ایک بڑی جیل کا پتا لگایا تھا۔