الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کے پروپیگینڈوں سے یمنی عوام کے عزم و ارادے متاثر نہیں ہوں گے۔
سید عبد الملک الحوثی نے اتوار کے روز عید میلاد النبی کی مناسبت پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیتوں کے مقابلے میں یمنی عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور عوام کبھی بھی پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔
تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے صنعا میں موجود عوام کے عظیم الشان اجتماع کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب انحراف اور تحریف کا سمبل اور نمونہ ہے۔ سید عبد الملک الحوثی نے کہا کچھ عرب ممالک سعودی عرب کی اندھی تقلید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرنے والی حکومتیں ان کے جرائم میں برابر کی شریک ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمنی عوام کے تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود امت اسلامی کا سب سے اہم مسئلہ، فلسطین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصی اور فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ کرکے اسرائیل عالم اسلام کے لئے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔