الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ رکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ منتخب کرنے والے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل کے ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، ایکسن موبیل تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر رکس ٹیلرسن کو اپنا وزیر خارجہ بنانے والے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ٹیلرسن اس سے پہلے تک امریکا میں کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 64 سالہ ٹیلرسن کے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ نزدیکی تعلقات ہیں۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار منتقلی کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے امریکا کی آئندہ حکومت میں مد نظر امیدواروں کی فہرست سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ این بی سی کا کہنا ہے کہ ٹیلرسن کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ان کے نام پر مہر لگائے جانے تک انتظار کرنا ہوگا۔
ٹیلرسن کے ترجمان نے بھی کہا کہ ٹیلرسن نے سنيجر کو امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔ ایک دوسرے ذریعے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق نمائندے جان بولٹن کو نائب وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ ٹیلرسن نے 2002 میں برطانیہ کے اخبار فائننشل ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ ایٹمی مسئلے پر جب تک ایران کے ساتھ کشیدگی باقی رہے گی تیل کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ہوتا رہے گا۔