الوقت - امریکا کے نومنتخب صدر نے جنرل جیمز مٹیز کو اس ملک کے نئے وزیر دفاع کے طور پر پیش کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو شمالی کیرولینا کے فائٹویل شہر میں اپنے حامیوں کے درمیان باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ " میڈ ڈاگ" کے نام سے مشہور جنرل جیمز مٹیز کو وزیر دفاع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مٹیز، ملک کے سب سے زیادہ بااثر جرنیلوں میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ " میڈ ڈاگ یا پاکل کتے" کے نام سے مشہور جنرل جیمز مٹیز امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ جنرل ہیں جو 2010 سے 2013 تک امریکا کی مرکزی فوجی کمان کی 11 ویں کمانڈر کے طور پر مشغول تھے۔
2010 میں صدر باراک اوباما کی جانب سے امریکا کے فوجی سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے اسسٹنٹ کے طور پر نامزد کئے جانے سے پہلے جنرل مٹیز، امریکا کی مشترکہ فوجی فورس کے کمانڈر تھے اور ساتھ ہی نیٹو کے بھی ایک اہم فوجی افسر کے طور پر مشغول رہے۔