الوقت - مشرقی حلب میں فوج اور رضاکار فورس کے محاصر میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے عام شہریوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔
موصولہ خبروں کے مطابق، شام کے شمالی شہر ادلب کے مضافاتی علاقے فوعہ اور کفریا پر دہشت گردوں نے مارٹر اور میزائل حملہ کیا جس میں کم از کم 7 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔
الوقت کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے فوعہ اور کفریا شہروں کی ایسی تصاویر جاری کی ہے جس میں زخمی عام شہریوں کو دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر میں کجھ گھروں کی مکمل تباہی کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس میزائل حملے میں ایک کی خاندان کے تین بچے جاں بحق اور کم از کم 15 ديگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں 4 شہری ایسے ہیں جن کی عمریں 20 سال سے بھی کم ہیں۔