الوقت - حلب کے نبل اور الزہراء قصبوں اور شمال مشرقی شہر ادلب کے فوعہ اور كفريا قصبوں پر دہشت گردوں نے ميزائل اور توپخانوں سے حملہ کیا، جس میں کئی معصوم بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
شامی فضائیہ نے بنش اور تعوم میں دہشت گردوں کے ميزائل لانچ پیڈ کو نشانہ بنایا جسے دہشت گرد فوعہ اور كفريا پر حملے کے لئے استعمال کرتے تھے۔
دوسری طرف شام کے شمالی شہر حلب میں فوج کی کارروائی میں 'حلب فوج' نامی گروہ کا سرغنہ مارا گیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اس سرغنہ کی شناخت عبدالرحمن النور بتائی گئی ہے۔ یہ گروہ در حقیقت 'فتح الشام فرنٹ' سمیت کئی دہشت گرد گروہوں پر مبنی اتحاد تھا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے حلب کے مغربی علاقے کے راشدين میں کارروائی کی جس میں 'آزاد فوج' نامی گروہ کا سرغنہ مشہور الاحمد مارا گیا۔
شامی فوج نے پمفلیٹ کے ذریعہ مشرقی حلب میں موجود دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے اور شہریوں کو خاص طور پر بیماروں اور زخمیوں کو اس علاقے سے نکلنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔
غور طلب ہے کہ شامی فوج نے اب تک مشرقی حلب کا 70 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔