الوقت - امریکا نے 611 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ میں سے 9 کروڑ ڈالر پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو یہ فوجی بجٹ، حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرنے سے مشروط ہے۔
امریکا کے آگلے فوجی بجٹ میں 9 ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما کے دور اقتدار میں فوجی بجث 602 ارب ڈالر تھا۔ فوجی بجٹ میں اضافہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کی کامیابیوں سے ایک ہے۔ ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت کے 375 سے زائد رکن پارلیمنٹ نے فوجی بجٹ میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اس بجٹ کی مخالفت میں صرف 34 ووٹ پڑے۔
امریکا میں بجٹ مشخص کرنے کے عمل میں دہشت گردی کے خلاف اسٹرٹیجک اتحادی کی حیثیت سے پاکستان کے لئے بھی بجٹ مخصوص کیا گیا ہے۔ امریکی سینٹر جان مکین نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کے لئے فوجی بجٹ مخصوص اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے جو یقینی طور پر واشنگٹن کے سیکورٹی مفاد کو پورا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی اور سیکورٹی کے لحاظ سے ہمارے اور پاکستان کے مفاد مشترک ہیں اور ہم کو اپنے مشترکہ مفاد کی حفاظت کرنے کے لئے اقدامات انجام دینے ہوں گے۔ جان مکین نے کہا کہ پاکستان کو یہ فوجی مدد اس شرط کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ وہ حقانی نیٹ کے خلاف کاروائی کرے۔