الوقت - امریکی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی قیادت میں بنے اتحاد کے حملے میں جاری سال کے 31 مارچ سے 22 اکتوبر تک شام اور عراق میں 54 عام شہری مارے گئے ہیں۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بیان کے مطابق جولائی کے مہینے میں شام کے شمال میں واقع منبج شہر کے قریب صرف ایک حملے میں 24 عام شہری مارے گئے تھے۔
امریکا کی قیادت میں داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برس میں اس اتحاد نے 170 سے زائد عام شہریوں کو قتل کر دیا۔
غیر سرکاری رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکا کی سربراہی میں عراق اور شام میں مارے جانے والے افراد کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے جو سرکاری طور سے پیش کی جا رہی ہے۔
امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے میں زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے۔
امریکا کی قیادت میں بنے اتحاد نے سلامتی کونسل، دمشق اور بغداد کی اجازت کے بغیر عراق اور شام میں فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں ۔