الوقت - روس نے حلب کے بارے میں سیکورٹی کونسل کی حالیہ نشست کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں فرانس کی اپیل پر سیکورٹی کونسل کا ہنگامہ اجلاس بلانے کا مقصد، عراق کے موصل شہر میں جاری فوجی آپریشن سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کی جانب سے توجہ ہٹانا ہے جس کی حمایت مغرب اور فرانس کر رہے ہیں۔
چورکین نے کہا کہ موصل اور اس کے اطراف سمیت علاقے میں پیدا انسانی صورتحال شہر حلب کے واقعات سے زیادہ خطرناک ہے۔ روس کے اس سفارتکار کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حلب کی صورتحال کو خطرناک دکھا کر موصل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جبکہ حلب میں صورتحال کی بہتری کی کچھ علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔
ویتالی چورکین نے کہا کہ فرانس اور کے حامی سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلا کر بشار اسد کی حکومت اور روس پر الزامات عائد کرنے کی کوشش میں ہیں، وہ بھی ایسی حالت میں جب ان کے فوجیوں نے داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کو آزاد کرنے کے لئے کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ حلب میں موجود عام شہریوں کے لئے امدادی سامان پہنچانے کے لئے حلب کی جانب جانے والے یک و تنہا اسٹراٹیجک کاستیلو شاہرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔