الوقت - صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے علاقے کی موجود صورتحال اور سعودی عرب اور امارت کے ساتھ مشترکہ مفاد کو ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔
صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ہرتزل لوئی نے سعودی عرب اور امارات کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے لئے تل اویو کے لئے بہترین موقع قرار دیا۔ رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے اس فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہمارے اور سعودی عرب اور امارات جیسے سنی ممالک کے علاقے میں مشترکہ مفاد ہیں اور یہ موضوع آئندہ برسوں میں اسرائیل کے لئے بہترین موقع ہوگا۔
ہارٹص کی رپورٹ کے مطابق، اس اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2017 میں فلسطینی انتظامیہ کو شیرازہ بکھرنے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہارٹص نے لوئی کے حوالے سے لکھا کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کی کمزور صورتحال کی وجہ سے مغربی کنارے پر بد امنی میں اضافہ ہو جائے گا اور فلسطینی انتظامیہ کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے 2017 کو فلسطینی انتظامیہ کے لئے غیر مستحکم سال قرار دیا اور دعوی کیا کہ محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی انتظامیہ کو شدید مسائل اور چیلنز کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے مقابلے میں حماس مضبوط ہوگا۔