الوقت - قطر نے کہا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی مدد جاری رکھے گا چاہے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حمایت ختم ہی کیوں نہ کر دیں۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ہفتے کو یہ بیان امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان کے جواب میں دیا ہے جس میں ٹرمپ نے شامی حکومت کے مخالف دہشت گرد گروہوں کو امریکا کی جانب سے حمایت کی مخالفت کی ہے۔
ٹرمپ نے اس بات کے بھی اشارے دیئے ہیں کہ وہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک انٹرويو میں شام کے صدر بشار اسد نے اس بات کا ذکر کیا کہ ٹرمپ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ طبیعی اتحادی ہو سکتے ہیں۔
مارچ میں اپنے انٹرويو میں ٹرمپ نے امریکا کی بشار اسد اور داعش کے خلاف ایک ساتھ لڑنے کی پالیسی کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپس میں بر سر پیکار دو لوگوں میں دونوں کے خلاف نہیں لڑیں گے۔ آپ کو ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ آل ثانی نے زور دیا کہ وہ اب بھی امریکی حمایت چاہتے ہیں جس طرح وہ پہلے اتحادی تھے لیکن اگر وہ اپنا موقف تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو کیا ہم اپنی پوزیشن تبدیل کر دیں گے؟ کم سے کم قطر اپنی پوزشن نہیں بدلے گا۔