الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام پر حملہ ایران اور روس پر حملے جیسا ہوگا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو نیویارک ٹائمز کی عمارت کے دورے کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے اس موقع پر متعدد مسائل پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ذکر کیا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ اگر اتفاق ہو گیا تو یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔
امریکا کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے روسی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں اوباما انتظامیہ مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو دنیا میں قوموں کی تعمیر کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں اور بحران شام کے حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔
نیویارک ٹائمز کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہ روس کے بارے میں شام کے بحران کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بحران شامل میں ہمارا داخل ہونا، بہت بڑی اور خطرناک غلطی تھی۔ شام ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم کو حل کرنا ہوگا اور اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو ہمیں ہمیشہ اور مسلسل جنگ کرنا پڑے گا۔