الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں شام کے بارے میں کہا کہ شام کے بارے میں ان کے نظریات دوسروں کے نظریات سے جدا ہیں۔
الوقت کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نو منتخب صدر نے منگل کو امریکی اخبار نیویارک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، شام کی جھڑپوں کو ختم کرنے پر مجبور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بارے میں ان کا نظریہ، دوسرے افراد کے نظریات سے بہت متفاوت اور جدا ہے۔
امریکا کے نو منتخب صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کچھ غیر ملکی فریق شام میں فیڈرل حکومت کی تشکیل کی وکالت کر رہے ہیں، کہا کہ امریکا کی نظر میں نئی حکومت کی تشکیل، عملا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا ہم کو قوموں کی تشکیل دینے والا ہونا چاہئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ بحران شام کو کس طرح حل کریں کے۔ واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اپنی اتنخاباتی مہم میں تاکید کی تھی کہ وہ اوباما انتظامیہ کے برخلاف دہشت گردوں سے جد و جہد پر توجہ مرکوزکریں گے نہ کہ شام کی حکومت سے مقابلے پر۔ انہوں نے بحران شام کے حل کے لئے روس کے ساتھ تعاون کی بات بھی کہی تھی۔