:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

سعودی عرب نے یمن میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

Saturday 19 November 2016
سعودی عرب نے یمن میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

الوقت - سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ریاض نے یمن میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کو رپورٹ دی کہ جنگ بندی سنیچر کو ظہر کے وقت سے نافذ ہوگی۔  سعودی حکام نے اس رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ تحریکن انصار اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی اور محاصرے کا شکار علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی اجازت دینے کی صورت میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی جانب سے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کو لکھے خط کی بنیاد پر یہ جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔  منصور ہادی نے اس خط میں صوبہ تعز سمیت محاصرے کا شکار علاقوں میں ڈاکٹروں اور انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

سعودی عرب نے ایسی حالت میں یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے کہ ریاض نے اس سے پہلے کئی بار اس غریب عرب ملک میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کو متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابو ظبی میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور تحریک انصار اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے اور جنگ بندی 17  نومبر سے پورے ملک میں نافذ ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں یمن کے مختلف علاقوں پر بارہا حملے کئے اور جمعہ کو یمنی فوج نے سعودی عرب کی فوج کے حملوں کے جواب میں جيزاان کے صامطہ علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا ۔

ٹیگ :

سعودی عرب یمن ذرائع ابلاغ جنگ بندی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے