الوقت - امریکا کے وزیر خارجہ نے یمن کی تحریک انصار اللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی پر موافقت کی اطلاع دی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 نومبر سے تحریک انصار اللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کا نفاذ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق نے اسی طرح اس سال کے آخر تک یمن میں قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کے موضوع پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کو شروع ہوئے تقریبا 600 دن ہو چکے ہیں اور اس دوران دس ہزار سے زیادہ یمنی جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کی جنگ کی وجہ سے سعودی عرب کے سامنے آنے والی اقتصادی مشکلات کو، جنگ بندی کے لئے اس کی آمادگی کا سبب قرار دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد جدعان نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔