الوقت - امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ہوئی ووٹنگ کے غیر رسمی نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس ملک کے 45 ویں صدر بن گئے ہیں۔
غیر رسمی نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 276 الیكٹورل ووٹ ملے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو صرف 218 الیكٹورل ووٹ حاصل ہو سکے۔
امریکا کے صدارتی انتخابات میں الیكٹورل ووٹوں کی مجموعی تعداد 538 ہے۔ ٹرمپ کو مجموعی 57،040،030 ووٹ ملے جبکہ کلنٹن کے ووٹوں کی تعداد 56،029،966 رہی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو 48 فیصد اور ہیلری کلنٹن کو 47 فیصد ووٹ ملے۔
اس درمیان اطلاع ہے کہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خبر سن کر شاپنگ سینٹروں میں امریکی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ہے اور وہ ضرورت کی چيزیں چیزیں جمع کرنے میں لگ گئے ہیں۔ لوگوں کو خوف ہے کہ رسمی طور پر انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ملک میں بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔