الوقت - جرمن فوج نے اپنے فوجیوں کے درمیان 20 تکفیری انتہا پسندوں کا پتہ لگایا ہے۔
یہ تکفیری عناصر ہتھیار اور ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے فوج میں شامل ہوئے تھے تاکہ ہتھیار اور ٹریننگ کو دہشت گردانہ حملوں میں استعمال کریں۔
ہفتہ کو جرمنی کی فوج کی كاونٹرانٹلجینس سروس ایم اے ڈی کے مطابق، مزید 60 فوجیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے کہ کہیں ان کا تكفيريوں سے رابطہ تو نہیں ہے۔
ایم اے ڈی نے اس بات کا ذکر کیا کہ فوج میں در اندازوں نے انتہائی جدید ہتھیاروں اور خاص ٹریننگ میں خاص طور پر دلچسپی ظاہر کی، یہ وہ چیز ہے جن سے انہیں جرمنی کے اندر اور باہر حملے کے دوران مدد ملتی۔
ایم اے ڈی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ فوج کے ملک بھر میں بھرتی کے مراکز نے اس بات کی رپورٹ دی کہ جرمن فوج میں شامل ہونے کے لئے درخواست دینے والوں کی مختلف پوچھ گچھ سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ لوگ کچھ ماہ کی ٹریننگ اور خاص طور پر بھاری ہتھیاروں کی ٹریننگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم پی ہنس پیٹر برٹیلس نے جو فوجی امور کے ذمہ دار بھی ہیں، کہا تھا کہ فوج میں تكفيریت کا مسئلہ نہ ہونے کے باوجود بھی یہ حقیقی خطرہ ہے، جس کی جانب سے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
اگست کے آخر میں جرمنی نے اعلان کیا تھا کہ فوج میں درخواست دینے والوں کے ماضی کی دقیق تحقیقات ہوگی لیکن اب صرف ان لوگوں کی جانچ ہو رہی ہے جو ماتحت فوجی اہلکار کے طور پر فوج میں کام کرتے ہیں۔