الوقت - یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیکڑوں حامیوں نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیکڑوں حامیوں نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ کے منصوبے کے خلاف دارالحکومت صنعا میں وسیع مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اسماعیل ولد شیخ احمد کو یمن سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اسماعیل ولد شیخ احمد نے جو منصوبہ پیش کیا ہے اس کے مطابق تمام فریقوں کی حمایت حاصل ایک نمائندے کو صدر منتخب کیا جائے اور اس کے پاس صدر کے سارے اختیارات ہوں گے۔
انصار اللہ نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس منصوبے کا مقصد ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں باقی رکھنا ہے۔
در ایں اثنا یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح صماد نے ملک کی کچھ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ پر حملے کا بے بنیاد دعوی، یمن کے عوام کے قتل عام سے پیدا ہونے والے اخلاقی بحران سے نکلنے کی ناامیدی کا نتیجہ ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے مکہ مکرمہ پر یمنی فوج کے میزائل حملے پر مبنی سعودی عرب کے دعوے پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
سعودی عرب نے عالمی رائے عامہ اور مسلمانوں کو جذبات کو مجروح کرنے کے لئے دعوی کیا کہ یمنی فوج اور رضاکارفورس نے میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنایا تھا لیکن یمنی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی گئي۔