الوقت - ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا کے شعبے کی سربراہ چمپا پٹیل نے ایک بیان میں شمالی افغانستان کے قندوز شہر میں امریکی اور نیٹو فورسز کے وحشیانہ حملے میں عام شہریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے اس قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قندوز میں امریکی اور نیٹو فورسز کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں آیا ہے کہ جاری سال افغانستان میں سب سے زیادہ عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اسی طرح ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں آیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات کی ابھی تک مکمل طور تحقیقات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ان واقعات کے ملزمان کو سزا ملی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے قندوز میں عام لوگوں کے قتل عام کی فوری طور پر تحقیقات کی بھی کوشش کی ہے۔
یاد رہے کہ قندوز میں امریکی فورسز نے عام لوگوں کا قتل عام اس وقت کیا جب طالبان کے ہاتھوں 2 امریکی فوجی مارے گئے۔ اس واقعہ کے بعد امریکی فورسز نے اس مقام کے قریب بمباری کی جہاں یہ دونوں فوجی مارے گئے تھے۔
اس بمباری میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت 30 بے گناہ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور تقریبا 70 دیگر زخمی ہوئے۔
اس قتل عام کے بعد قندوز کے شہریوں نے متاثرین کی لاش کے ساتھ قندوز کے گورنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر انصاف کا مطالبہ کیا۔