الوقت - اردن کے دارالحکومت عمان میں تین امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، تین امریکی فوجی ٹرینر کی اردن کے دارالحکومت عمان کے جنوب میں واقع الجفر فوجی چھاؤنی میں گولی مار کرہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کاروائی میں اردن کا ایک فوجی افسر بھی زخمی ہوا ہے۔
اردن کے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق مارے گئے امریکی فوجیوں پر اس وقت گولی چلائی گئی جب وہ الجفر فوجی چھاؤنی کی چوکی پر تعینات اردن کے فوجیوں کے روکنے پر نہیں رکے۔
فوجی ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں پر اردن کے فوجیوں کی بات نہ ماننے پر الجفر چھاؤنی کی سیکورٹی پر تعینات فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ چھاونی میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں اردن کا ایک فوجی افسر بھی زخمی ہوا۔
خبروں کے مطابق الجفر چھاؤنی میں ہوئی فائرنگ میں کئی دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تفصیلی اطلاع حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی فوجی جن ممالک میں بھی تعینات ہوتے ہیں وہاں کے قانون کا احترام نہیں کرتے اور خود کو سب سے برتر سمجھتے ہیں۔