الوقت - ایران کے ایک فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ کا خرج برداشت کرنے کی توانائی نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج دشمن کے اندازے خراب ہو چکے ہیں اور ہم پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ امریکا جنگ کی وجہ سے اقتصادی بحران میں ڈوبنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال امریکا کو کوئی بھی فوجی کارروائی شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
ایران کے فوجی کمانڈر نے کہا کہ ایران نے تمام علاقوں میں اپنی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی موجودگی کو ایک بہت وسیع رقبے میں مضبوط کیا ہے جو بحیرہ احمر سے مشرقی بحیرہ روم پر تک پھیلا ہوا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے وہ نہیں ہونے دیا جو امریکہ چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران بین الاقوامی طاقت کے توازن میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنی دفاعی صلاحیت مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بڑی طاقت کا ڈھانچہ تیار کر رہا ہے جس کی مدد سے طاقت کا توازن مسلمانوں کے حق میں تبدیل ہو جائے گا۔